واشنگٹن۔۔۔۔امریکہ نے تازہ ترین جائزہ جاری کرکے اعتراف کیا ہے کہ پٹرول کے محفوظ ذخائر میں سعودی عرب سرفہرست ہے۔ امریکہ میں پٹرول کے محفوظ ذخائر 263ارب بیرل ہیں جبکہ سعودی عرب میں 276ارب بیرل ہیں۔ امریکی جائزہ نگاروں کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے تیل ذخائر پر نظر ثانی سے پتہ چلا کہ اس کے 73ارب بیرل ریکارڈ میں شامل نہیں تھے۔