ریاض۔۔۔پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے سعودی ریلوے کمپنی(سار) اور ریلوے جنرل کارپوریشن کو مملکت کے پرائیویٹ سیکٹر کو ریلوے منصوبوں میں شامل کرنے کی ہدایت دیدی۔ان دنوں ریاض ،دمام اور شمالی مملکت کیلئے شرو ع کی جانے والی ریل سروس کے حوالے سے طویل مدتی اسٹراٹیجک گروپ قائم کئے جارہے ہیں۔ پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے چیئرمین سلیمان الحمدان نے بتایا کہ یہ سب کچھ سعودی وژن 2030ء کے اہداف پورے کرنے کیلئے ہورہا ہے۔ سعودی عرب نے ہوائی اڈوں کے بعد ریلوے کی نجکاری کا عمل بھی شرع کردیا ہے۔ ریلوے منصوبوں میں نجی کمپنیوں کو بڑے پیمانے پر شریک کیا جارہا ہے۔