میگزین ڈیسک--- - - ایک نئی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ برطانیہ میں پائریسی کے لئے ’’اسٹریم رپنگ‘‘ یعنی غیر قانونی طریقے سے موسیقی ڈاؤن لوڈ کرکے پھیلانے کا طریقہ تیزی سے مقبول ہو رہا ہے۔کئی ویب سائٹس اور ایپس موسیقی کی سائٹس اسپوٹیفی اور یوٹیوب پر موجود وڈیوز اور مواد کو مستقل فائل کی شکل میں فونز اور کمپیوٹرز میں ڈاؤن لوڈ کرتی ہیں۔ ریکارڈ لیبلز کا کہنا ہے کہ ہزاروں لاکھوں ٹریکس کو ہر ماہ ان رپنگ سروسز کے ذریعے غیر قانونی طور پر نقل اور تقیسم کیا جاتا ہے۔ ان میں سے ایک سروس کے ماہانہ 6کروڑ صارف ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اسٹریم رپنگ کی متعددوجوہ ہیں مثلاً:
٭٭31 فیصد صارف ایس ہیں جن کے پاس پہلے سے کسی فارمیٹ میں موسیقی موجود تھی۔
٭٭26 فیصدلوگ آف لائن موسیقی سننا چاہتے ہیں۔
٭٭25فیصد صارف ایسے ہیں جوچلتے پھرتے موسیقی سننا چاہتے ہیں۔
٭٭21فیصد صارف ایسے ہیں جو محض موسیقی کے لئے رقم ادا نہیں کر سکتے۔
٭٭20فیصد صارفین کا خیال ہے کہ آفیشل موسیقی کی قیمت زیادہ رکھی گئی ہے۔ انٹلیکچوئل پراپرٹی آفس کی تحقیق کے مطابق برطانیہ کے 15 فیصد بالغ افراد باقاعدگی سے یہ سروسز استعمال کرتے ہیں اور ان میں سے 33 فیصد افراد 16 سے 24 سال کی عمر کے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ 2014ء سے 2016ء کے درمیانی عرصے میں اسٹریم رپنگ کا استعمال 141.3 فیصد بڑھا ہے جس نے غیر قانونی موسیقی کی تمام دیگر سروسز کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ پی آر ایس فار میوزک کے چیف ایگزیکٹیو رابرٹ ایشکورٹ کا کہنا ہے کہ ہمیں امید ہے یہ تحقیق کاپی رائٹس کے حوالے سے حقوق سے متعلق نئے اقدامات کرنے کے لئے بنیاد فراہم کرے گی۔