عنیزہ جیل میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام
عنیزہ: عنیزہ جیل کے سیکیورٹی اہلکاروں نے چھوٹے فینٹم ہیلی کاپٹر کے ذریعہ ممنوعہ اشیاء اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ جیل خانہ جات کے ترجمان بریگیڈئیر ایوب نحیت نے بتایا کہ بدھ کو علی الصبح حشیش اسمگل کرنے کی کوشش کی اطلاع ملی تھی۔ 190نشہ آور گولیاں، گیلکسی موبائل، نئے قسم کا چارجر اور 3سم فینٹم ہیلی کاپٹر کے ذریعہ عنیزہ جیل اسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے پیشہ وارانہ صلاحتیوں کا مظاہرہ کرکے کوشش ناکام بنادی۔