Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطر دہشتگردی کے ذریعے عرب اتحاد میں رخنہ ڈال رہا ہے، سعودی وزیر اطلاعات

ریاض- --  - - -  سعودی وزیرثقافت و اطلاعات ڈاکٹر عواد العواد نے واضح کیا ہے کہ قطر دہشت گردی کے ذریعے عرب اتحاد میں رخنہ ڈال رہا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ قطر دہشت گردی کی حمایت بند کرے اور دہشت گردی کو پانی دینے والے میڈیا کی سرپرستی سے دستبردار ہو جائے۔ انہوں نے بدھ کو عرب لیگ کے صدر دفتر میں عرب وزراء اطلاعات کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الجزیرہ قطری چینل عربوں کی پگڑیاں اچھالنے کا ذریعہ ہے۔ العواد نے کہا کہ قطر کے اندر یا باہر دہشت گردی پھیلانے کا سلسلہ بند کیا جائے۔ ذرائع ابلاغ اس حوالے سے اپنا رویہ بدلیں۔ العواد نے یہ بھی کہا کہ سعودی عرب نے دہشت گردی کے انسداد کے سلسلے میں ادنیٰ فروگذاشت سے کام نہیں لیا۔ دہشت گردی کے خطرات پر چپ رہنے کی گنجائش نہیں۔قطر کو ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا ہو گا کیونکہ جانوں کی سلامتی ناک بچانے کے چکر میں پڑنے سے زیادہ اہم ہے۔ دریں اثناء قطر کے نمائندے سیف البوعینین نے سعودی وزیر کے خطاب پر تبصرہ کرنے کی کوشش کی۔ وہ سعودی وزیرکی تقریر پر زبردست تالیاں سن کر اور تقریر کے مختلف فقروں کی پذیرائی دیکھ کر بوکھلا گئے تھے۔ عرب وزرائے اطلاعات کے اجلاس کی صدارت تیونسی وفد کے سربراہ کر رہے تھے۔ انہوں نے قطری وزیر کو سعودی وزیر کی تقریر پر تبصرے کا موقع نہیں دیاانہوں نے پہلے سے طے شد ہ پروگرام کے مطابق سوڈانی وزیراطلاعات احمد عثمان کو اظہار خیال کا موقع دیا۔

شیئر: