عمان۔ ۔۔۔اردن میں متعین شہزاد ہ خالد بن فیصل بن ترکی نے واضح کیا ہے کہ قطری بحران خلیجی نہیں بلکہ عرب قطر بحران ہے۔انہوں نے اردن میں عالمی امور سوسائٹی کے زیر اہتمام پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قطری بحران کے حل کیلئے فوجی کارروائی بعید از امکان ہے۔ سعودی عرب کی پالیسی کسی بھی ریاست کی خود مختاری ختم کرنے کی نہیں۔ سعودی عرب دیگر ممالک کے امور میں عدم مداخلت کی پالیسی پر گامزن ہے۔ قطر کے حوالے سے ہمارے صبر کا پیمانہ چھلک گیاہے۔ہم اہل قطر کو 21برس سے خاموشی سے اپنی پالیسی درست کرنے پر آمادہ کرتے رہے، کوشش کی کہ دیگر لوگ ہماری باتیں نہ سنیں لیکن اب ہمیں اپنا موقف کھلم کھلا بیان کرنے پر مجبورکردیا گیا۔