جدہ۔۔۔۔شہزادہ عبدالرحمن بن عبدالعزیز کے انتقال پر برادر اور دوست ممالک کے قائدین نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے اظہار تعزیت کا سلسلہ شروع کردیا۔ متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید آل نہیان اورنائب صدر شیخ محمد بن راشد آل مکتوم اور ابوظبی کے ولیعہد شیخ محمد بن زاید نے شاہ سلمان سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہزادہ عبدالرحمن کو اپنی رحمت اور فضل و کرم سے نوازے ۔امیر کویت شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح ، ولیعہد شیخ نواف الاحمد اور وزیر اعظم شیخ جابر المبارک نیز سوڈا ن کے صدر عمر البشیر نے بھی شاہ سلمان کے نام تعزیت کے پیغام ارسال کئے۔