Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روبوٹ سے لاکھوں اسامیوں کو خطرہ

لندن۔۔۔۔دنیا بھر میں جس طرح روبوٹ کی تیاری دھڑادھڑ جاری ہے اس کے نتیجے میں صرف برطانیہ میں 15ملین اسامیاں ختم ہوجائیں گی اور ساتھ سماجی ڈھانچہ بھی ٹوٹ جائیگا۔غریب محنت کش سب سے زیادہ متاثر ہونگے۔ محققین کا کہنا ہے کہ روبوٹ کے نتیجے میں 2سماجی طبقے معاشرے میں جنم لیں گے ۔ خبردار کیا گیا ہے کہ یہ روبوٹ صرف اسی معاشرے کیلئے بہتر ہے جہاں ایلیٹ طبقہ رہتا ہے۔برطانیہ میں ایک خیراتی تعلیمی ادارے نے اس روبوٹ کی تیاری میں حصہ لیا تھا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں جس بات سے پریشانی ہے وہ یہ ہے کہ ایسی تمام ملازمتیں ختم ہوجائیں گی جس میں ملازمین کو ترقی کے مواقع ملتے ہیں۔ ایسے ملازمین جن کا پس منظر غربت کا ہے سب سے زیادہ متاثر ہونگے۔رپورٹ میں یہ بات بھی کہی گئی کہ سارا کام آٹومیٹک طریقے سے کرنے کے باعث برطانیہ کی مجموعی قومی پیدا وار میں 2فیصد اضافہ ہوگا۔

شیئر: