تاپئی... تائیوان کی پارلیمنٹ میں جمعہ کو دوسرے دن بھی ہنگامہ آرائی جاری رہی۔ ارکان گتھم گتھا ہوگئے ۔ایوان میں پانی کے بم پھینکے گئے۔ بنیادی ڈھانچے سے متعلق اصلاحات کے متنازعہ منصوبے پر بحث کے دوران ارکان پارلیمنٹ نے ایکدوسرے پر حملے کئے ۔ گزشتہ روز بھی کئی ارکان نے ا یکدوسے کے گربیان پکڑ لئے۔ خواتین ارکان نے گھونسے مارے ۔ ایوان میں بلے کارڈ اور پوسٹرز لہرائے گئے ۔تنازعہ صدر کے ا صلاحات کے ایک منصوبے پر ہے، اپوزیشن کے خلاف ہے۔ اس کا موقف ہے کہ منصوبے سے صرف ان شہروں کو فائدہ ہو گا، جہاں صدر کے حامیوں کی تعداد زیادہ ہے۔