Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کانپور میں ڈینگو کیخلاف محکمہ صحت الرٹ، کیمیکل اسپرے جاری

لکھنؤ- - - - کان پورشہر میںپہلے ڈینگو کے مریض کی تصدیق پر محکمہ صحت الرٹ ہوگیا ہے۔ بررہ اور کئی جنوبی علاقوں میںاینٹی لاروا کیمیکل کا چھڑکائو ہوا۔ طبی کارکنان نے علاقائی لوگوں کو آس پاس صفائی وغیرہ رکھنے اور کولر، ٹنکی، گملوں میں پانی جمع نہ ہونے کے ہدایات دیئے۔ بررہ چہارم کے ایک نوجوان میں اتوار کو ڈینگو کی تصدیق ہوئی تھی۔ محکمہ گزشتہ سال سے بیحد حساس علاقوں پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ وہاں پر اضافی ٹیم لگادی گئی ہے۔ کسی کو بھی تیز بخار اور سردی ہو تو اس کی رپورٹ کیلئے کہا گیا ہے۔ اے سی ایم او ڈاکٹر اروند یادو نے بتایا کہ ڈینگو کو لے کر تیاریاں جاری ہیں۔ اینٹی لاروا اسپرے کا مسلسل چھڑکائو کیا جارہا ہے۔ میڈیکل کالج کے مائیکرو بایولاجی ڈپارٹمنٹ سے رجوع کیا جارہا ہے۔

شیئر: