قطیف: فائرنگ کے تبادلے کے دوران 3دہشت گرد ہلاک
قطیف: قطیف کمشنری کے سیہات محلے میں فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں 3دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ہلاک شدگان قطیف میں متعدد جرائم میں ملوث تھے۔ انہوں نے شہریوں کے علاوہ سیکیورٹی اہلکاروں اور حکومتی املاک کو متعدد مرتبہ نقصان پہنچایا۔ سیہات میں گزشتہ شب دہشت گردوں کو سیکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کی۔ جوابی کارروائی کرتے ہوئے سیکیورٹی اہلکاروں نے انہیں ہلاک کردیا۔ وزارت داخلہ واقعہ کے متعلق تفصیلی اعلامیہ جاری کرے گی۔