Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تیجسوی استعفیٰ نہیں دینگے

پٹنہ۔۔۔۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آرجے ڈی کے سربراہ لالو یادو کے بیٹے تیجسوی یادو ،کرپشن کیس میں ایف آئی آر درج ہونے کے بعد خود سے استعفیٰ نہیں دینگے بلکہ وزیر اعلیٰ بہار نتیش کمار کی طرف سے برطرفی کا انتظار کرینگے۔ذرائع نے کہا کہ اگر ایسا ہوا تو آر جے ڈی کے وزراء بہار کی حکومت سے اجتماعی استعفے پیش کردینگے تاہم پارٹی حکمراں اتحاد کی حمایت کرتی رہے گی۔ پارٹی نے اس سلسلے میں فیصلہ بھی کرلیا ہے۔ ایک رہنما نے نام نہ بتانے کی شرط پر کہا کہ تیجسوی کے استعفے سے پارٹی کارکنوں کی حوصلہ شکنی ہوگی۔اس ذریعے کا کہنا تھا کہ آر جے ڈی کے 11وزراء کابینہ میں ہیں جو سبھی استعفیٰ دیدیں گے۔ اس فیصلے سے ووٹرز میں تیجسوی کیلئے ہمدردی کے جذبات پیدا ہونگے اور پارٹی پر بھی الزام نہیں آئے گا کہ اس نے آر جے ڈی ،جے ڈی (یو) اور کانگریس کے اتحاد کوتوڑا۔

شیئر: