Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیس بک نے پاکستان کی درخواست مسترد کر دی

نیویارک.. فیس بک انتظامیہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں نئے فیس بک اکاونٹ کو انٹر نیٹ استعمال کرنے والے کے موبائل فون نمبر سے منسلک کرنے کی درخواست مسترد کردی۔ نئے اکاونٹ کے لئے پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ پاکستانی حکومت کے مطالبے کو اپنے صارفین کی حقوق کے تحفظ کے پیش نظر مسترد کیا ۔ ترجمان نے کہا کہ واضح کیا کہ حکومت کی جانب سے کسی بھی قسم کے مواد پر پابندی کی درخواست پر سخت قانونی کارروائی کا اطلاق کرتے ہیں ۔ ترجمان نے کہا کہ فیس بک پاکستان میں مقبول ہے۔ پاکستان بھر میں چھوٹے کاروباروں اور ترقیاتی کام کرنے والوں کو آگے بڑھنے میں مدد دے رہاہے۔ واضح رہے کہ پاکستان نے جعلی اکاونٹس بنا کر فیس بک پر توہین مذہب اور دوسرا قابل اعتراض مواد کی اشاعت روکنے کے لئے فیس بک کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پاکستان میں اپنے صارفین کے اکاونٹس موبائل فون نمبر سے منسلک کر دے تاکہ ڈیٹا بیس کے ذریعے ان کا کھوج لگا کر ایسے واقعات کو روکا جا سکے۔

 

شیئر: