ممبئی... بالی وڈ اداکار و ویک اوبرائے نے کہا کہ جب تک کام ملتا رہے گا خود کو کامیاب اداکار سمجھتا رہوں گا۔ سادہ سی بات ہے اگر فون کی گھنٹی بجے اور دوسری طرف کوئی کہے کہ میری فلم میں آپ کے لئے کردار ہے تو خود کو کامیاب سمجھوںگا ۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ کامیابی اور ناکامی زندگی کا حصہ ہیں ان وجہ سے کبھی پریشان نہیں ہوا ۔اگر ہوتا تو 2007 کے بعد اتنی ساری ناکام فلموں کے بعد کامیاب فلمیں پرنس،کرش۔3 اور گرینڈ مستی نہ دے پاتا۔انہوں نے کہا کہ زندگی میں کوتاہیوں کو بھول کر آگے بڑھ جانا بہتر ہوتا ہے ۔ و ویک نے کہا کہ اپنے کام میں بہتری لا کر مستقبل میں بھی مداحوں کو مایوس نہیں کروں گا۔