Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد اقصیٰ کھولنے کا فیصلہ

ریاض۔۔۔۔اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نتنیاہو نے وزیر داخلی سلامتی پولیس انسپکٹر جنرل اور القدس میں پولیس کے سربراہ سے رابطے کرکے مقدس شہر کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ نتنیاہوکے دفتر سے جاری کردہ بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ اتوار سے نمازیوں، سیاحوں اور زیارت کے لئے آنیوالوں کیلئے مسجد اقصیٰ کو جزوی طور پر کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ مسجد اقصیٰ کے دروازوں پر کیمرے نصب کردیئے گئے اور دھات کی کوئی بھی چیز اندر لے جانے سے روکنے کیلئے مشینیں لگا دی گئیں۔ اعلامیہ میں مزید بتایا گیا کہ جلد ہی سیکیورٹی کے دیگر اقدامات ہونگے۔ قابض اسرائیلی فوج نے ہفتےکو مسجد اقصیٰ کے متعدد دروازوں کی کنجیاں ضبط کرلی تھی جبکہ مقدس اقصیٰ کے صحن اور پرانے علاقے کو مکمل بند کردیا گیاتھا۔ القدس کے شہریوں کو مسجد اقصیٰ میں جمعہ کی نماز ادا کرنے سے روک دیا گیا تھا۔ اس اقدام پر فلسطین ، عرب و مسلم ممالک میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی تھی۔

شیئر: