Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لکھنؤ ، میڈیکل یونیورسٹی کے ٹراما سینٹر میں آتشزدگی، 10 مریض ہلاک

لکھنؤ- - - - گزشتہ روز کنگ جارج میڈیکل یونیورسٹی کے ٹراما سینٹرمیں بھیانک آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا جس میں 10افراد کی موت ہوگئی، 125مریضوں کو وہاں سے ہٹا کر شہر کے دوسرے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ یہ حادثہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے پیش آیا۔ وزیراعلیٰ نے ٹراما کا دورہ کیا اور وہاں یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو ہدایت دی کہ مریضوں کے علاج میں کوئی کوتاہی نہیں ہونی چاہیے اور آتشزدگی کے واقعہ کی جانچ کراکے اس کی پوری رپورٹ مجھے جلدی جائے۔ واضح ہو کہ جس وقت یہ واقعہ پیش آیا پورے میڈیکل یونیورسٹی اور شاہ مینا روڈ سے لے کر ہاتھی پارک تک افرا تفری کا ماحول تھا ٹریفک بند کردی گئی تھی اور شہر کی سبھی فائر بریگیڈ گاڑیاں آگ بجھانے میں لگادی گئی تھیں۔ اس کے باوجود بھی 10افراد کو بچایا نہیں جاسکا۔ ان میں ایک معصوم بچہ بھی شامل ہے۔ ٹراما سینٹر میں آگ لگنے سے عمارت بھی متاثر ہوئی۔ بہت سے لوگوں نے بھاگ کر جان بچائی۔

شیئر: