جازان۔۔۔۔باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ ابوعریش اور احد المسارحہ کمشنریوں کو جوڑنے والی شاہراہ پر ڈیوٹی کے دوران ٹریفک حادثے کے باعث 2سیکیورٹی اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ محمد الصمیلی اور طارق الحارثی کی گاڑی الحورانی قریے کے قریب شاہراہ سے ہٹ کر کھجورکے درخت سے ٹکرا گئی جس سے 2سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔ پولیس ، ٹریفک اور شہری دفاع کی ٹیموں نے کارروائی کرکے دونوں کی لاشیں گاڑی سے نکال کر جنرل اسپتال کے سرد خانے میں محفوظ کرادیں۔