اسلام آباد...سپریم کورٹ میں پانامہ کیس کی سماعت سے قبل شریف خاندان اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے جے آئی ٹی رپورٹ پر اعتراضات جمع کرادیئے۔شریف خاندان نے اعتراضات میں موقف اختیار کیا کہ جے آئی ٹی کوعدالت نے 13 سوالات کی تحقیقات کاحکم دیا تھا لیکن مینڈیٹ سے تجاوز کیا گیا۔ جے آئی ٹی جانبدار تھی اس نے قانونی تقاضوں کو پورا نہیں کیا۔ عدالت سے استدعا ہے رپورٹ کو مسترد کیا جائے۔عمران خان کے وکیل نعیم بخاری نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ جے آئی ٹی نے حتمی رپورٹ جمع کرائی۔ تحقیقات کا معاملہ عدالت اور جے آئی ٹی کے درمیان ہے۔اب رپورٹ پر فیصلہ عدالت نے کرنا ہے۔گلف اسٹیل مل سے متعلق شریف خاندان اپنا موقف ثابت نہ کرسکا۔ نعیم بخاری نے کہا کہ حدیبیہ کیس کے فیصلے میں قطری خاندان کا کہیں تذکرہ نہیں۔ جسٹس شیخ عظمت سعید نے ریمارکس دیئے کہ اس میں قطری خاندان کا ذکر ہونا ضروری نہیں تھا۔حدیبیہ پیپر ملز کی سیٹلمنٹ کی اصل دستاویزات سربمہر ہیں ۔