داغ دہلوی کو تیتر پالنے کا شوق تھا، ان کی نماز جنازہ عیدالاضحٰی کے دن پڑھی گئی
*** * * *عابدہ رحمانی۔امریکہ* * * * * *
٭سوال: شکیب جلالی ایک شاعر تھے ،ان کی موت کس طرح ہوئی تھی؟
**جواب: 1966 میں ریل گاڑی کے سامنے آکر خود کشی کرلی تھی۔
٭سوال: 1970 میں اردو کے مشہور شاعر کون تھے جنہوں نے خود کشی کی تھی؟
**جواب: مصطفیٰ زیدی ۔
٭سوال: وہ کونسے شاعر تھے جن کی موت گھوڑے کی دولتی سے ہوئی تھی؟
**:نجم الدین شاہ مبارک۔
٭سوال: وہ کونسے شاعر تھے جنہوں نے اپنی ساری عمر نعت طیبہ کو ہی کو موضوعِ سخن بنایا؟
**جواب: محسن کاکوروی۔
٭سوال:وہ کونسے شاعر تھے جو شاعری میں کسی کے شاگرد نہیں تھے؟
**جواب: شیخ امام بخش ناسخ البتہ وہ پہلوانی میں مرزا مغل کے شاگرد
تھے۔
٭سوال: خواجہ حیدر علی آتش کون کون سے نشے کرتے تھے؟
**جواب: بھنگ،چرس،حقہ پیتے تھے۔
٭سوال:سودا کو کتے پالنے شوق تھا۔ آپ بتائیے کہ داغ دہلوی کو کون ساپرندہ پالنے کا شوق تھا؟
**جواب: تیتر پالنے کا۔
٭سوال: اردو کے وہ کونسے شاعر تھے جن کی نماز جنازہ عیدالاضحٰی کے دن پڑھی گئی؟
**جواب: داغ دہلوی۔
٭سوال: اردو کے کس شاعر کا سعودی عرب کے شہر جدہ میں دورانِ مشاعرہ انتقال ہوا؟
**جواب: ماہرالقادری کا۔
٭سوال: ابن انشاء کا انتقال لندن میں ہوا ۔آپ بتائیے کہ بہادر شاہ ظفر کہاں دفن ہیں؟
**جواب: رنگون (برما) میں۔
٭سوال: اردو کے مشہور مزاح نگار پطرس بخاری نیویارک، امریکہ میں دفن ہیں۔ آپ بتائیے کہ مولانا محمد علی جوہر کہاں دفن ہیں؟
**جواب: بیت المقدس میں۔
٭سوال: کس شاعر نے خود اپنی تاریخ وفات نکالی تھی اور وہ بالکل درست ثابت ہوئی؟
**جواب: مومن خان مومن نے۔ وہ چھت سے گر فوت ہوگئے تھے۔
٭سوال: اردو کے عناصرِ خمسہ کونسے ہیں؟
**جواب: ٭ محمد حسین آزاد
٭ الطاف حسین حالی
٭ سرسید احمد خان
٭ شبلی نعمانی
٭ ڈپٹی نذیر احمد
سوال: اردو کے اس مشہور شاعر کا نام بتائیے جو موسیقار بھی تھے؟
**جواب: امیر خسرو۔
سوال: سید سلیمان ندوی اور علامہ شبیر عثمانی کا مدفن کہاں ہے؟
**جواب: اسلامیہ کالج کراچی میں۔
سوال: قومی ترانے میں اردو کے کتنے الفاظ ہیں؟
**جواب: صرف ایک لفظ "کا" ۔
٭سوال: پاکستان کا قومی ترانہ شاعری کی کس ہیئت میں لکھا گیا ہے؟ *جواب: مخمس میں۔
*سوال: قومی ترانے کی دھن کس نے تیار کی تھی؟
**جواب: عبدالکریم چھاگلہ نے۔
*سوال: پاکستان کے قومی ترانے کا دورانیہ کتنا ہے؟
**جواب: ایک منٹ 20 سیکنڈ ۔
*سوال: اردو کے کونسے مشہور شاعر اپنے ہی گھر میں دفن ہیں؟
**جواب: میرببر علی انیس۔