Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کریم نگر میں سڑک حادثہ، 8سالہ لڑکا ہلاک

حیدرآباد- - - تلنگانہ کے ضلع کریم نگر کے گنگادھر چوراہا پر ایک تیز رفتار بائیک کی ٹکر سے 8سالہ لڑکا ہلاک ہوگیا۔ اس لڑکے کی شناخت اکشے کے طورپر کی گئی ہے۔یہ حادثہ سڑک پر لگے سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگیا ۔سی سی ٹی وی کیمرے کے فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ ایک ماں اپنے بیٹے اکشے اور بیٹی کے ساتھ سڑک پارکرنے کی کوشش کر رہی ہے ۔ اسی دوران اکشے اپنی ماں کا ہاتھ چھوڑ کر سڑک پار کرنے کیلئے بھاگتا ہے کہ اسی دوران تیز رفتار بائیک اس سے ٹکراجاتی ہے۔اس حادثہ کے بعد بائیک سوار فرارہونے میںکامیاب ہوگیا ۔اکشے موقع پرہی ہلاک ہوگیا۔

شیئر: