Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

3652شوہروں کیخلاف نان نفقے کے فیصلے

ریاض۔۔۔۔سعودی عدالتوں نے سال رواں کے دوران 3652شوہروں کو اپنی بیویوں اور مطلقہ خواتین کے نان نفقے کا پابند بنا دیا۔ مطلقہ خواتین اور بیویوں نے عدالت سے رجوع کرکے شکوہ کیا تھا کہ ان کے شوہر نان نفقہ نہیں دے رہے ہیں۔ انہوں نے اپنی اولاد اور خود اپنے اخراجات شوہروں یا طلاق دینے والوں سے دلانے کا مطالبہ کیا تھا۔ سعودی وزارت انصاف نے اولاد پر خرچ نہ کرنے کو اولاد پر تشدد کے مماثل قراردیا۔ سب سے زیادہ عدالتی فیصلے( 1379) مکہ(978)ریاض اور( 487)مشرقی ریجن میں ہوئے۔

شیئر: