کولکتہ۔۔۔۔پولیس نے کرکٹر محمد شامی پر حملہ کرنیوالے 3نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔ ٹیم انڈیا کا یہ کھلاڑی اپنے گھر کے سامنے اپارٹمنٹ کے گیٹ کھلنے کا منتظر تھاکہ 3مشتعل نوجوانوں نے سڑک پر کار کھڑی کرنے پر انہیں زدوکوب کیا ۔ یہ تینوں وہاں سے چلے گئے اور 15منٹ بعد واپس آئے، زبردستی عمارت میں داخل ہوئے اور کرکٹر کے مکان تک پہنچ گئے۔ جب شامی نے پولیس طلب کی تو چلے گئے۔سارا واقعہ سی سی ٹی وی کیمروں میں ضبط ہوگیا۔پولیس نے کہا کہ یہ تینوں قریب ہی واقع سیلون چلاتے ہیں۔مقدمہ درج کرلیا گیا۔