مسقط۔۔۔۔سلطنت عمان کے فرمانروا سلطان قابوس بن سعید سے امریکی صدر ٹرمپ نے ٹیلیفون پر رابطہ قائم کرکے دونوں دوست ملکوں کے درمیان تعاون کے طریقوں، مشرق وسطیٰ کی تازہ صورتحال اور خطے کے بعض مسائل حل کرانے کیلئے جاری کوششوں پر تبادلہ خیال کیا دونوں رہنماؤں نے تنازع مکالمہ کے ذریعے حل کرنے اور اختلافات سیاسی ذرائع سے طے کرنے پر زور دیا۔ دونوں نے طے کیا کہ وہ دہشتگردی کے انسداد کیلئے جدہ و جہد جاری رکھیں گے۔