سڈنی ..... آسٹریلیا کی ایک یونیورسٹی میں ہونیوالی حالیہ تحقیق کے مطابق تنہائی کا شکار عورتیں فیس بک پر زیادہ پوسٹنگ کرتی ہیں۔ تحقیق کے دوران ایسی 1000عورتوں کے فیس بک کے استعمال کا جائزہ لیا گیا جو سخت قسم کی تنہائی کا شکار تھیں۔ پچھلے سال بھی ایک امریکی یونیورسٹی میں ہونیوالی تحقیق میں یہی کہا گیا تھا کہ اکیلے پن کا شکار خواتین فیس بک پر زیادہ ٹائم گزارتی ہیں۔