لندن: یورپ اور انگلینڈ کے معروف فٹبال کلبز مانچسٹر یونائیٹڈ اور چیلسی نے اسپین کے کلب بارسلونا میں کھیلنے والے برازیلی اسٹار فٹبالر نیمار جونیئر کو خریدنے کی کوششیں ترک کردیں ہیںاور ایسی اطلاعات ہے کہ فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمین نیمار کو حاصل کرنا چاہتا ہے۔ ایسی قیاس آرائیاں بھی ہو رہی ہیں کہ نیمار کے عوض ہسپانوی کلب کو195ملین پونڈ کی خطیر رقم ادا کرنے کو تیار ہے۔انگلش کلبز کے بارے میں کہا گیا ہے کہ وہ نیمار کے لئے اتنی بھاری رقم دینے میں دلچسپی نہیں رکھتے اور ان کے بقول اس قیمت میں برازیلی فٹبالر بہت مہنگا ہے۔ نیمار نے ٹرانسفر پر رضامندی ظاہر کردی ہے اور اس کی تفصیلات طے کی جارہی ہیں۔نیمار کے بارے میں ایک رپورٹ میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ وہ بارسلونا کلب میں ارجنٹائنی اسٹار لائنل میسی کے سائے سے نکلنا چاہتے ہیں اور انفرادی طور پر اپنی صلاحیتوں کے اظہار کےلئے بے چین ہیں۔