Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈیڑھ کروڑ ریال اسمگل کرنیوالا ڈرائیور گرفتار

تیماء ۔۔۔۔سعودی پولیس نے تیماء کمشنری کے قریب ایک کروڑ 49لاکھ50ہزار ریال اسمگل کرنے کی کوشش کرنیوالے اردنی ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔ ڈرائیور نے اپنے بیان میں بتایا کہ اسے یہ رقم جدہ میں سکونت پذیر غیر ملکی خاتون نے اردنی شہر العقبہ کے ایک منی ایکسچنجر کو پہنچانے کیلئے دی تھی۔اردنی ڈرائیور نے مزید بتایا کہ اس نے یہ رقم 4بڑے بیگوں میں محفوظ کررکھی تھی اور ڈاک بس کے ذریعے سفر کررہا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ رقم کی مالک خاتون کو گرفتار کرلیا گیا اور وہ تبوک کی جیل میں ہے۔ اس سے رقم کے ذرائع دریافت کئے جارہے ہیں۔

شیئر: