شملہ۔۔۔۔ہماچل پردیش میں ایک بس گہری کھائی میں جاگری،28افراد ہلاک اور 23زخمی ہوگئے۔ یہ واقعہ شملہ سے 125کلومیٹر دور پیش آیا۔ڈپٹی کمشنر شملہ نے بتایا کہ امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور انہوں نے ابتک 12لاشیں نکال لی ہیں۔ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرادیا گیا۔نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس کو بھی مدد کیلئے طلب کرلیا گیا۔