Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نتیش کا بی جے پی سے خفیہ معاہدہ؟

پٹنہ۔۔۔۔۔بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور راشٹریہ جنتا دل کے سربراہ لالو پرسادیادو اور نائب وزیراعلیٰ تیجسوی یادو کے درمیان ملاقات میں کشیدگی کم کرنے کی امیدیں ختم ہوگئیں دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے ایک دوسرے پر الزامات لگانا شروع کردیئے ہیں۔نتیش کے قریبی ساتھی نے کہا کہ ہمیں نہیں معلوم کہ نتیش جی اور تیجسوی یادو میں کیا بات ہوئی اور نہ ہی ہمارا اس سے تعلق ہے لیکن جہاںتک پارٹی کا تعلق ہے تیجسوی اس کی وضاحت کرنے کے پابندہیں۔پارٹی کا موقف یہ ہے کہ کرپشن کو برداشت نہ کیا جائے۔ادھر لالو کی جماعت کے شیوانندتیواری نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ وہ (نتیش)بی جے پی سے ڈیل کرچکے ہیں۔ 5منٹ بھی کرسی سے الگ نہیں رہ سکتے۔انکا کہنا تھا کہ لالو کے خاندان والوں نے اپنی دولت کے بارے میں کافی وضاحتیں کی ہیں۔اب نتیش کو یہ واضح کرناچاہئے کہ آیا انہوں نے بی جے پی سے کوئی خفیہ معاہدہ کررکھا ہے۔

شیئر: