Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرہ ارض پر 9.1بلین ٹن پلاسٹک

کیلیفورنیا۔۔۔۔۔1950سے ابتک پوری دنیا میں 9.1بلین ٹن پلاسٹک تیار کیا جاچکا ہے۔ اگر اس کا وزن کیا جائے تو یہ 1.2بلین افریقی ہاتھیوں کے وزن کے برابر ہوگا۔اس پلاسٹک میں سے صرف 9فیصد پلاسٹک ابتک ری سائیکل کیا جاچکا ہے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ انسان نے سب سے زیادہ پلاسٹک استعمال کیا اور پھر اس پلاسٹک نے ماحول کو تباہ کیا۔اگر یہ ایک جگہ جمع کردیا جائے تو امریکی شہر مین ہٹن کچرے میں 2میل گہرائی تک ڈوب جائیگا۔ یہاں جاری ہونیوالی رپورٹ کے مطابق5.6بلین ٹن پلاسٹک سے پورا کرہ ارض آلودہ ہے۔ بیشتر پہاڑی علاقوں میں کھدائی کرکے دبایا گیا ، سمندر میں پھینکا گیا یا پھر نواحی علاقوں میں کچرے کے ڈھیر میں ڈالا گیا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ اب انسان کو اس کے مضراثرات بھگتنا ہونگے۔

شیئر: