Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سرخ کانوں والا ہاتھی

نئی دہلی۔۔۔۔کیا آپ نے ایسا ہاتھی دیکھاہے جس کے کان سرخ ہوں؟۔ اترا کھنڈ کے نیشنل پارک میں ایک سیاح راج دیپ راجپوت نے سرخ کان والے ہاتھی کی تصاویر اتار کر انٹر نیٹ پر ڈال دیں۔ان کا کہنا ہے کہ قدرتی طور پر بعض ہاتھیوں کے کان سرخ ہوتے ہیں۔56سالہ فوٹو گرافرکا تعلق نئی دہلی سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ نر ہاتھی پارک میں گھومتے رہتے ہیں۔جبکہ کبھی کبھار ہی وہ اپنے غول میں شامل ہوتے ہیں۔جب میں نے پہلی مرتبہ سرخ کانوں والا ہاتھی دیکھا تو حیران رہ گیا۔ وہاں آئے ہوئے تمام لوگوں نے اس کی تصویریں اتاریں۔ اگرچہ یہ بہت بڑا ہاتھی تھا لیکن انسانوں کے ساتھ اس کا رویہ دوستانہ تھا۔

شیئر: