نئی دہلی۔۔۔۔وزیر خارجہ سشما سوراج نے پارلیمنٹ میں کہا کہ ہند اور چین دونوں کو سکم سیکٹر سے اپنی فوجیں واپس بلا لینی چاہئے۔ چین ہند پر زوردیتا رہا کہ وہ کسی بھی مذاکرات سے پہلے اپنی فو ج واپس بلائے جبکہ ہند کا موقف تھا کہ مسئلے کوبات چیت کے ذریعے پر امن طور پر حل کیا جائے۔سشما نے کہا کہ اگر چین یکطرفہ طور پر ٹرائی جنکشن پوائنٹ کی حیثیت کو بدلتا ہے تو پھر سیدھے سیدھے ہماری سرکشا کو چنیتی ہوتی ہے۔ ان کی مانگ ہوتی ہےکہ ہم اپنی سینائیں واپس بلائیں ، ہم چاہتے ہیں کہ اگر سمواد چل رہا ہے کہ اگر بیٹھ کر کوئی بات چیت کرنی ہے تو دونوں اپنی اپنی سینائیں ہٹائیں، ہند کی طرف سے کوئی بھی نامناسب بات نہیں ہورہی۔