جدہ- - - - - ملازمت پیشہ خواتین کو ٹرانسپورٹ کی مدت میں 1500ریال ماہانہ الاؤنس دیا جائے گا۔ وزارت محنت وسماجی فروغ کے پروگرام ’’ہدف‘‘ کے تحت ان ملازمت پیشہ خواتین کو ایک سال تک ٹرانسپورٹ الاؤنس دی جائے گی جن کی ماہانہ تنخواہ 5000ریال تک ہے۔ وزارت محنت نے ٹرانسپورٹ الاؤنس جاری کرنے کی شرط عائد کی ہے کہ ملازمت پیشہ خاتون سماجی انشورنس میں 3سال سے رجسٹرڈ ہو۔ عکاظ اخبار کی تفصیلات کے مطابق ملازمت پیشہ خواتین کو انفرادی اور اجتماعی طور پر ضرورت کے مطابق ڈرائیور سمیت گاڑی کی سہولت دی جائے گی۔ یہ سہولت سال رواں کی آخری سہ ماہی سے شروع ہوگی۔جو خواتین شرائط پر پوری اتریں گی انہیں لیموزین سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کے ذریعہ ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔