نئی دہلی۔۔۔۔سبکدوش ہندوستانی صدر پرنب مکھر جی پیر کو قوم سے خطاب کرینگے۔ ان کا خطاب شام ساڑھے سات بجے ریڈیو اورٹی وی سے نشر ہوگا۔ صدر پرنب مکھر جی اپوزیشن اور حکومت دونوں کو مشورہ دینگے کہ اگرچہ آرڈی ننس کے طور پر ایگزیکٹوکو قانون بنانے کا غیر معمولی اختیار دیا گیا ہے لیکن آرڈی ننس کا راستہ غیر معمولی صورتحال میں اختیار کیا جانا چاہئے۔آرڈی ننس کا سہارا ایسے معاملات میں نہیں لیا جانا چاہئے جس پر ایوان میں بحث کی جارہی ہو۔پرنب مکھر جی پارلیمنٹ کی اہمیت کو بھی اجاگر کرینگے ۔واضح رہے کہ پرنب مکھر جی کی مدت صدارت پیرکی رات ختم ہورہی ہے۔نومنتخب صدر رام ناتھ کووند منگل کو اپنا عہدہ سنبھالیں گے۔