Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹی 20 فائنل میں کیچ آؤٹ سے ہیڈ کوچ تک کا سفر

جنوبی افریقہ میں 2007 کے ٹی 20 فائنل میں انڈیا کے خلاف مصباح الحق پہلی بار ایک سٹار بھی بنے لیکن میچ کو فتح کے قریب لیے جانے والے مصباح کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا
مصباح الحق کی قیادت میں کرکٹ ٹیم نے 87 ون ڈیز میں 45 میچ جیتے گئے اور 39 ہارے
ایک روزہ میچوں میں مصباح اپنی بیٹنگ میں دفاعی حکمت عملی سے خبروں میں رہے
مصباح کی قیادت میں کرکٹ ٹیم نے 2015 کا ورلڈ کپ کھیلا لیکن ٹیم کی کارکردگی مایوس کن رہی اور اسی ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کے خلاف ان کا آخری بین الاقوامی میچ تھا
تاہم ٹیسٹ کرکٹ میں مصباح الحق نے سپاٹ فکسنگ کے سکینڈل میں لڑ کھڑاتی ٹیم کو دوبارہ کھڑا کیا
ان کی قیادت میں پاکستان نے 52 ٹیسٹ میچوں میں سے 24 جیتے، 11 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا اور گیارہ ہی ڈرا ہوئے اور ٹیم ٹیسٹ ریکنگ میں پہلی پوزیشن پر بھی آئی
مصباح 2017 میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرڈ ہو گئے۔مصباح الحق کی ایک خاص بات یہ بھی ہے کہ ان دور کپتانی میں کسی قسم کا کوئی تنازعہ سامنے نہیں آیا
اور اب ستمبر 2019 میں مصباح الحق کو قومی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مقرر کر دیا گیا ہے

شیئر: