Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عوام نے دھرنا سیاست کا دھڑن تختہ کر دیا ہے، طارق فضل چوہدری

اسلا م آباد (این این آئی)وزیر مملکت کیڈڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ عوام نے دھرنا سیاست کا دھڑن تختہ کر دیا ہے۔ احتجاجی تحریکوں سے شہریوں کی لا تعلقی اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ سیاسی عمل میں کئی ایڈونچرازم کے حامی نہیں اور نہ ہی کسی بے مقصد احتجاج میں انہیں کوئی د لچسپی ہے ۔ منگل کو اسلام آباد میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہاکہ وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ (ن)کی حکومت اربوں روپے کی لاگت سے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل پر عمل پیرا ہے ۔ ملک میں پائیدار ترقی کی راہ ہموا رکی جا رہی ہے اورعوامی مسائل کے حل کے لئے ٹھوس منصوبہ بندی پر عمل جار ی ہے۔

شیئر: