Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عید قربان پر ایک کروڑ 5 لاکھ جانور ذبح کئے گئے، 5ارب کرائے کی مد میںکمائے گئے،کھالیں سستی ہونے سے فلاحی اداروں اور مدرسوں کو بہت کم آمدن ہوئی ،رپورٹ جاری

 عیدالاضحی پر پاکستان بھر میں ایک کروڑ سے زائد جانور ذبح کئے گئے،پاکستانیوںنے425ارب روپے کے جانور خریدے ،قصابوں نے بھی23ارب روپے کمالئے لیکن کھالوں کی قیمتوں میں حیران کن کمی کے باعث فلاحی اداروں اور مدرسوں کو بہت کم آمدن ہوئی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق اس عید قربان پر ایک کروڑ 5 لاکھ کے قریب گائے ، بیل ، بکرے ، دنبے اور اونٹ ذبح کئے گئے ۔ گزشتہ برس تقریباً 95 لاکھ جانور سنت ابراہیمی کی تکمیل کےلئے قربان کئے گئے تھے۔اندازے کے مطابق ملک بھر میں26لاکھ گائے /بیل خریدے گئے جن کی کل مالیت182ارب روپے بنتی ہے،100ارب روپے کے40لاکھ بکرے خریدے گئے،16ارب روپے کے 8لاکھ دنبے ذبح کئے گئے جبکہ ایک لاکھ روپے اوسط قیمت کے حساب سے 30کروڑ روپے میں3ہزار اونٹ خریدے گئے۔دوسری طرف اندازے کے مطابق قصابوں نے مجموعی طور پر 23ارب 40کروڑ روپے کمائے۔اس مرتبہ قصائیوں نے فی گائے 12ہزار سے15ہزارروپے قیمت مقرر کی،بکرے1800سے2000روپے،دنبے ایک ہزار روپے،اونٹ نحر کرنے کے 20ہزار روپے وصول کئے ۔جانوروںکو منڈی سے لانے پر تقریباً5ارب روپے کرائے کی مد میں کمائے گئے۔جانوروں کے چارے پر پونے4ارب اخراجات آئے البتہ اس برس کھالوں کی قیمت بہت کم رہی ۔ گائے ،بیل کی کھال کی قیمت 1600 روپے مقرر کی گئی تھی جبکہ گزشتہ برس یہی کھال 2500 سے 3000 روپے تک فروخت کی گئی اور دنبے ، بکرے کی کھال 200 سے 300 روپے میں فروخت ہوئی اور پچھلے سال یہ قیمت 700 ، 800 روپے تھی۔واضح رہے کہ پاکستان سنت ابراہیم کے مطابق جانوروں کی قربانی میں سعودی عرب کے بعد دوسرے نمبر پر ہے اور انڈونیشیا کی تیسری پوزیشن ہے ۔ 
 

شیئر: