لاہور (آن لائن) لاہورہائیکورٹ کے قیام کو150سال مکمل ہونے پر ڈیڑھ سو سالہ تقریبات کا انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ ہائیکورٹ کی تقریبات کو شایان شان طریقہ سے منایا جائے گا۔ تقریبات کے انتظامات کے لئے6ججز پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ جبکہ ہائیکورٹ کے ایم آئی ٹی کو فوکل پرسن بھی مقرر کردیا گیا ہے۔ ڈیڑھ سو سالہ تقریبات کے انعقاد کے لئے تشکیل دی جانے والی کمیٹی میں جسٹس شاہد حمید ڈار، جسٹس محمد یاور علی، جسٹس محمد انوار الحق، جسٹس مامون الرشید شیخ، جسٹس فرخ عرفان خان اور جسٹس سردار شمیم احمد خان کے نام شام لہیں۔ ہائیکورٹ کے ایم آئی ٹی سردار طاہرو صابر کو فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے تقریبات کے انعقاد کا حتمی اعلان جلد کردیا جائے گا۔