Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

احتساب قانون پر گورنر سندھ کے اعتراضات مسترد

کراچی ...سندھ اسمبلی نے گورنر سندھ کے اعتراضات کو مسترد کر دیا ۔ احتساب بل سندھ اسمبلی نے پہلی مرتبہ 3 جولائی 2017 ءکو منظور کیا تھا۔ جسے گورنر سندھ کی توثیق کے لئے بھیجا گیا تھا۔ گورنر سندھ نے بل پر اعتراضات لگا کر واپس کر دیا تھا اور مشورہ دیا تھا کہ یہ بل آئین کے خلاف ہے اسمبلی اسے مسترد کر دے ۔ ایوان نے کثرت رائے سے گورنر کے اعتراضات کو مسترد کر دیا ۔قومی احتساب آرڈی ننس 1999 کی سندھ میں منسوخی کا بل کثرت رائے سے منظور کر لیا۔ اپوزیشن ارکان نے گورنر سندھ کے اعتراضات کی حمایت کی۔ اپوزیشن ارکان نے کہا کہ سندھ حکومت اپنی کرپشن کو تحفظ دینے کے لئے نیب ،ایف آئی اے اور دیگر اداروں کوسندھ میں کارروائی سے دور رکھنا چاہتی ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ نیب قوانین قومی اسمبلی بناے تو ٹھیک ہے ہم بنائیں تو غلط. ایسا کیوں. ہے۔ انہوںنے کہا کہ جنرل مشرف نے 1999 میںایمرجنسی کا سہارا لے کر یہ قانون بنایا تھا ۔انہوں نے کہا کہ جو کچھ کر رہے ہیں آئین کے مطابق کر رہے ہیں ۔ قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار نے کہا کہ بل کے خلاف عدالت کے دروازے پر جا ئیں گے

 

شیئر: