Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لاہور اور باجوڑمیں دہشت گرد حملے کا منصوبہ ناکام

    لاہور... لاہور اور باجوڑ میں میں دہشت گردی کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ محکمہ انسداد دہشت گردی لاہور نے تحریک طالبان پاکستان اور جماعت الاحرار سے تعلق رکھنے والے2 مبینہ دہشت گردوں کو والٹن روڈ کے علاقے سے گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا۔ مبینہ دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں پر حملے کرنے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔ دریں اثناءآئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی نے خفیہ اطلاع پر باجوڑ ایجنسی میں بھی دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنادیا۔ تحصیل مہمند کے علاقے دواگئی میں کارروائی کے دوران اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد کرلیا گیا۔ آپریشن رد الفساد کے تحت کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

شیئر: