Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کا غزہ میں جنگ بندی اور ’اونروا‘ کی حمایت کا مطالبہ

غزہ میں فوری جنگ بندی کی قرارداد بھی پیش کی (فوٹو ایکس اکاونٹ)
اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے مستقل نمائندے ایمبسڈر ڈاکٹر عبدالعزیز بن محمد الواصل نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ  اور لبنان میں سیز فائر کا خیر مقدم کیا ہے۔
انہوں نے اجلاس میں اونروا کی حمایت اور غزہ میں جنگ بندی کے مطالبہ پر جنرل اسمبلی میں پیش کی گئی دو قراردادوں پر غور کرنے کا مطالبہ کیا۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی فلسطین کے حوالے سے دسویں ہنگامی اجلاس سے خطاب میں شام میں اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہوئےکہا کہ یہ عمل عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی اورعلاقائی سلامتی اور استحکام  وقیام امن کی راہ میں رکاوٹ ہے۔
انہوں نے ’اونروا‘  کے تعمیری اور اہم کردار کو بیان کرتے ہوئے اسرائیل کی جانب سے اسے نشانہ بنانے کی مذمت کی۔ سعودی عرب کے مستقل نمائندے کے فلسطینی عوام کے حقوق کے تحفظ کی حمایت کا اعادہ  اور بین الاقوامی قرار دادوں کے مطابق دو ریاستی حل پر زوردیا۔
پیش کی گئی قراردادوں کے حوالے سے ’اونروا‘ کے حق میں 159  جبکہ خلاف میں 9 ووٹ پڑے ۔ غزہ میں جنگ بندی سے متعلق قرار داد کے مسودے کے حق میں 158 جبکہ 9 نے مخالفت میں رائے دی۔
 

شیئر: