Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیلاب سے احمد آباد ایئرپورٹ کے رن وے کو نقصان

احمد آباد۔۔۔۔گجرات میں موسلا دھاربارشوں کے بعد احمد آباد ایئرپورٹ کے رن وے کونقصان پہنچا۔ایئرانڈیا کی 2پروازوں کا رخ ممبئی کی طرف موڑ دیا گیا۔ پچھلے چند دنوں سے بارشوں کے نتیجے میں ہزاروںافراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جاچکا ہے۔وزیر اعظم مودی نے سیلاب زدہ علاقوں کا فضائی سروے کا اور امدادی کاموں کیلئے 500کروڑروپے کا اعلان کیا۔انہوں نے سیلاب کے نتیجے میں ہلاک ہونیوالے 83افراد کے لواحقین کیلئے 2لاکھ روپے اور زخمیوں کیلئے 50ہزار رروپے فی کس معاوضے کا بھی اعلان کیا۔وزیر اعظم نے سیلاب کے مسئلے پر آج ایک اجلاس بھی طلب کیا ہے۔

شیئر: