Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رمضان میں مسجد الحرام اور مسجد نبوی آنے والے زائرین کےلیے ہدایات کیا ہیں؟

انتظامیہ کی ہدایات پر سختی سے عمل کرنے کو کہا گیا ہے۔ (فوٹو عاجل)
ادارہ امور حرمین نے رمضان میں مسجد الحرام اور مسجد نبوی آنے والے زائرین کو انتظامیہ کی  جاری کردہ ہدایات پر سختی سے عمل کرنے کو کہا ہے۔

 آمد ورفت کے لیے مخصوص راستوں کا انتخاب کیا جائے  (فوٹو ایس پی اے)

سعودی خبررساں ادارے ‘ایس پی اے‘  کے مطابق ادارہ حرمین  کی جانب سے زائرین کی سہولت کے لیے رہنما اصول وضع کیے گئے ہیں تاکہ انہیں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے اور وہ سکون سے زیادہ سے زیادہ وقت عبادت میں گزار سکیں۔
ادارے کی جانب سے حرمین شریفین میں زائرین کی رہنمائی کے لیے رضاکاروں کو بھی تعینات کیا گیا ہے جبکہ ڈیجیٹل سکرینز پر ازدحام کے حوالے سے بھی جامع اور بروقت معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔
جنرل پریذیڈنسی کا کہنا ہے کہ ماہ مقدس میں دنیا بھر سے بڑی تعداد میں زائرین کی آمد ہوتی ہے اس لیے حرمین میں ازدحام والے مقامات پر آمد رفت کا خاص خیال رکھا جائے۔ آمد ورفت کے لیے مخصوص راستوں کا انتخاب کیا جائے تاکہ کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
حرمین انتظامیہ کا کہنا ہے ضوابط کا مقصد زائرین کے لیے سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے جس کے لیے ان پرعمل کرنا انتہائی ضروری ہے۔
 پریذیڈنسی نے کہا ہے ماہ مبارک کے دوران آنے والے زائرین کو چاہئے کہ وہ حرمین  کے تقدس اور صفائی کا خاص خیال رکھیں۔  

حرمین شریفین میں زائرین کی سہولت کے لیے اہلکار تعینات ہیں (فوٹو ایس پی اے)

مسجد الحرام یا مسجد نبوی  سے باہر نکلتے وقت یہ ضروری ہے کہ مخصوص راستوں کا انتخاب کیا جائےعلاوہ ازیں راہ داریوں پر نہ بیٹھیں کیونکہ اس سے دوسروں کو شدید دشواری ہوتی ہے جو کسی مشکل صورتحال کا باعث بن سکتا ہے۔ 
 حرمین شریفین میں زائرین کی سہولت کے لیے اہلکار تعینات ہیں جن سے کسی بھی وقت رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

 

شیئر: