Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نتیش پرتیجسوی کے خلاف کارروائی کیلئے دباؤ

پٹنہ۔۔۔۔وزیر اعلیٰ بہار نتیش کمار اسمبلی کے اجلاس سے پہلے راشٹریہ جنتادل کے سربراہ لالو یادو کے بیٹے اور نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو کے خلاف کارروائی کرسکتے ہیں۔نتیش کمار پر دباؤ بڑھ گیا ہے کہ وہ اپنے نائب کے خلاف کرپشن کے الزامات کو زیادہ دیر تک نظر اندازنہیں کرسکتے۔ آرجے ڈی اور جنتا دل یو کے ارکان اسمبلی نے آج بدھ کو علیحدہ علیحدہ اجلاس ہورہے ہیںجس میں اس معاملے پر موقف اٹھایا جائے۔ جے ڈی یو کے سیکریٹری جنرل کے سی تیاگی نے کہا کہ شاید نتیش جی کو اپنے پورے سیاسی کیریئر میں اس طرح کی پریشان کن صورتحال کا کبھی سامنانہیں کرنا پڑا کیونکہ ان کی شہرت صاف ستھرے سیاستداں کی ہے۔ ادھر پٹنہ میں اس بارے میں چہ میگوئیاں شروع ہوگئی ہیں کہ نتیش اپنا امیج کو لاحق خطرے سے کس طرح نمٹتے ہیں؟۔

شیئر: