ریاض۔۔۔۔انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی بورڈنے موبائل کمپنیوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنے تمام صارفین کو اعتمادمیں لیں 30روز کے اندر اندر اپنی اسکیموں اور پیشکشوں کی تفصیلات سے آگاہ کریں۔ اس سلسلے میں صاف شفاف پالیسی اپنائیں ۔مجلس انتظامیہ نے اسکیموںاور پیشکشوں سے متعلق اہم فیصلے جاری کردیئے۔ وزیر مواصلات انجینیئر عبداللہ السواحہ نے کہا کہ صارفین کو اسکیموں اور پیشکشوں سے متعلق صاف شفاف پالیسی اور معلومات حاصل کرنے کا حق ہے۔ان لمٹیڈ اسکیموں سے متعلق موجودہ پالیسی ختم کردی گئی کیونکہ یہ سروس فراہم کرنیوالے اس سلسلے میں واضح اور شفاف پالیسی اپنانے سے گریز کررہے تھے۔