ممبئی... رقص اور بہترین اداکاری سے مداحوں پر سحر طاری کرنے والی مادھوری دکشٹ اپنے دور عروج میں ایک کرکٹر کی دیوانی تھیں اور انہیں اس کے خواب بھی آتے تھے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے اپنے دل کی باتیں کی ہیں۔ مادھوری نے بتایا کہ یہ اس وقت کی بات ہے جب ان کی عمر 25 برس تھی اور وہ اس کرکٹر کی دیوانی تھیں جو ان سے عمر میں 18 برس بڑا تھا اور اس وقت کرکٹ کو خیرباد بھی کہہ چکا تھا۔مادھوری دکشٹ نے انکشاف کیا کہ کرکٹر سنیل گواسکر کے لئے پاگل تھی میرے خواب میں بھی آتے تھے۔ سنیل گواسکر پرکشش لگتے تھے اور ان کے پیچھے بھاگنا چاہتی تھی حالانکہ اس وقت گواسکر کی عمر 43 برس تھی۔مادھوری نے بتایا کہ گواسکر کو ہند کے لئے کھیلتے ہوئے دیکھا کرتی تھی اور انہیں بہت پسند کرتی تھی۔