Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بھیگے بادام عام باداموں سے زیادہ بہتر

نئی دہلی ۔۔۔اگرچہ بادام چھوٹی شئے ہے لیکن اس میں صحت کا بھرپور خزانہ بھرا ہوا ہے ۔ اس سے نہ صرف وزن کم ہوتا ہے بلکہ دماغی صحت بہتر ہوتی ۔ اور بلڈ پریشر کم ہوتا ہے۔ماہرین خوراک ہمیشہ ہی مشورہ دیتے ہیں کہ اگر اسے پانی میں بھگو کر کھایا جائے تو زیادہ فائدے مند ہوتے ہیں۔بھیگے ہوئے بادام کئی وجوہ کی بنا پر بہتر ثابت ہوتے ہیں۔ بادم کے چھلکے میں جو ٹینن ہوتا ہے اس سے غذائیت کم ہوجاتی ہے جب آپ اسے بھگوتے ہیں چھلکا اتر جاتا ہے اور آپ کو بھرپور غذا ئیت فراہم ہوتی ہے۔ یوں نظام ہضم بہتر ہوتا ہے ، وزن کم ہوتا ہے ، دل صحت مندرہتا ہے ۔ اینٹی آکسیڈنٹ کا اچھاذریعہ ہوتا ہے۔کینسر کے خاتمے میں مدد ملتی ہے۔ کسی قسم کا ٹیومر نہیں بنتا ۔ بلڈ گلوکوز کی سطح کم اور بہتر ہوتی ہے۔ بدقسمتی سے بہت سے لوگ اس میں موجود کیلوریز کی وجہ سے بادام کو نظر انداز کرتے ہیں لیکن آپ کے جسم کو جس قسم کے تیل کی ضرورت ہوتی ہے وہ بھی فراہم کرتا ہے ۔

شیئر: