Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اندر کمار دل کا دورہ پڑنے پرندگی کی بازی ہارگئے

بالی وڈ فلم انڈسٹری کے مشہور اداکار اندر کمار دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔ ہندوستانی میڈیا ذرائع کے مطابق 45 برس اندر کمار کو گزشتہ رات دل کا شدید دورہ پڑا جس پر انہیںاسپتال لے جایاگیا جہاں وہ زندگی کی بازی ہارگئے۔بتایا جاتا ہے کہ وہ کافی عرصے سے دل کے عارضے میں مبتلا تھے۔اندر کمار نے 90 کی دہائی میں بالی وڈ انڈسٹری میں قدم رکھاتھا ۔چند سال قبل سلمان خان کےساتھ بلاک بسٹر ہٹ فلم”وانٹڈ“ میں دوست کا کردار اداکیا تھا۔ وہ ان کے حقیقی دوست بھی جانے جاتے تھے۔ اس سے قبل بھی وہ کئی فلموں میں سلمان خان کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھاچکے ہیں۔ اندر کمار نے 20 سے زائد فلموں میں ہیرو سمیت اہم کردار ادا کئے جبکہ وہ ہندوستانی ڈراموں میں بھی کام کرچکے ہیں۔
 

شیئر: