سری نگر۔۔۔سابق وزیر اعلیٰ کشمیر اور نیشنل کانفرنس کے رہنما عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیر کے ہنگامہ خیز ماحول میں شریک ہے لیکن وہ پرتشدد واقعات کاآغاز کرنیوالوں میں شامل نہیں۔ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے علم ہے کہ جو کچھ واقعہ ہو اس کیلئے پاکستان کو ذمہ دار قراردیدیا جاتا ہے۔اس میں حقیقت نہیں۔ ہم جانتے ہیں کہ پاکستان ہنگاموں میں ملوث ہوجاتا ہے لیکن اس قسم کے احتجاج کا خالق نہیں جس قسم کا احتجاج ہم نے 2008ء 20010اور 2016میں دیکھا تھا۔ عمر عبداللہ نے ریاستی اور مودی حکومت پر الزام لگایا کہ وہ وادی میں ہونیوالی مسلسل بے چینی کی ذمہ دار ہیں۔انہوں نے سوال کیا کہ ہم خود کو ان واقعات سے بری الذمہ کیسے قراردے سکتے ہیں ؟۔ ان واقعات کی ذمہ داری مرکزی حکومت پر بھی ہے چاہے وہ یوپی کی حکومت ہو یا پھر این ڈی اے کی ۔