Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سادہ دیسی کھانے، کرینہ کی فٹنس کا راز

بالی وڈ اسٹار کرینہ کپور نے حال ہی میں اپنے فٹ رہنے کا راز کھول دیا ہے۔ہندوستانی میڈیا سے گفتگو میں کرینہ کپور کا کہنا ہے کہ وہ فٹ رہنے کیلئے دیسی کھانے کھاتی ہیں ۔ ان دنوں وہ سبزیاں شوق سے کھاتی ہیں جبکہ سبزی سمیت وہ دال ، روٹی اور چاول جیسے دیسی اور سادہ کھانے کھاتی ہیں جو ان کی فٹنس کا راز ہیں۔واضح ہو کہ ایک بیٹے کی پیدائش کے بعد کرینہ اپنے بڑھے ہوئے وزن کو کم کرنے کیلئے تگ و دو کررہی ہیں۔ اپنے فٹنس گولز کی ایکسائز کی ویڈیو اور تصاویر اپنے سوشل میڈیا اکاونٹس پر باقاعدگی سے اپ لوڈ کرتی ہیں۔حال ہی میں کرینہ نے لندن میں کمرشل شوٹ کروایا ہے جسکی تصاویر سوشل میڈیا پر چھائی ہوئی ہیں۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: