گزشتہ ہفتے ہالی وڈ فلم انڈسٹری کی کئی فلمیں سینما گھروں کی زینت بنیں، ان میں ٹاپ فلمو ں میں جو فلم اب تک سب سے زیادہ ہٹ ثابت ہورہی ہے وہ’’ ڈنکرک‘‘ ہے۔یہ فلم پچھلے دو ہفتوں سے ٹاپ آرہی ہے۔ فلم نے دوسرے ہفتے بھی دو کروڑ سے زائد بزنس کیا ہے۔ ڈنکرک دوسری جنگ عظیم کے واقعات پر مبنی ایک کہانی ہے جسے پرانے طرز کے طور طریقوں سے فلمایا گیا ہے۔ یہ اب تک کی سب سے زیادہ پسند کی جانےوالی فلم ہے ۔بالی وڈ کی ہفتے کی ٹاپ چارٹ کی بات کی جائے تو رواں ہفتے ریلیز ہونےوالی فلموں میں دوسرے نمبر پر کامیڈی فلم ’’دی ایموجی‘‘ ہےجس نے دو کروڑ56 لاکھ کمائے ہیں۔ دی ایموجی اسمارٹ فون ایپلیکیشنز میں استعمال ہونے والے کارٹون کرداروں کی فلم ہے۔ تیسرے نمبر پر’’گرلز ٹرپ‘‘ دوکروڑ کا بزنس کرکے ہفتے کی ٹاپ تھری مووی بنی ہے جبکہ جاسوسی ناول پر مبنی فلم’’ ایٹامک بلونڈ‘‘دو کروڑ سے بھی کم کا بزنس کر پائی ہے۔ فلم اب تک چوتھے نمبر پر ہے۔